حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "کیا جیلیٹین سے بنی اشیاء کھائی جا سکتی ہیں؟" استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
* کیا جیلیٹین سے بنی اشیاء کھائی جا سکتی ہیں؟
سوال: کیا جانوروں سے حاصل کی گئی جیلیٹین ایک ''پروٹین'' کا نام ہے کا استعمال جائز ہے؟
جواب: جیلیٹین کا حلال یا حرام ہونا اس بات پر منحصر ہے کہ یہ کس چیز سے بنایا گیا ہے۔ اگر یہ حلال جانور کی ہڈیوں سے بنایا گیا ہو جو شرعی طریقے سے ذبح نہیں کیا گیا ہے، اور ہڈیوں کو جیلیٹین میں تبدیل کرنے سے پہلے انہیں پاک کر لیا گیا ہو، تو یہ پاک اور حلال ہے۔ لیکن اگر جیلیٹین حلال جانور کی کھال سے بنایا گیا ہو جو شرعی طریقے سے ذبح نہیں کیا گیا ہے، یا حرام جانور کے اجزاء سے بنایا گیا ہو، تو یہ حرام ہے۔ لیکن، اگر کسی کو معلوم نہ ہو کہ جیلیٹین حلال ہے یا حرام، تو اس صورت میں کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ