۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍ اگر طے یہ ہو کہ ٹیکسی ایک مخصوص وقت میں پہنچ جائے یا اس سلسلے میں کوئی متعارف وقت ہو تو اگر  مقررہ یا متعارف وقت سے زیادہ دیر کی ہو تو اس صورت میں آپ ضامن نہیں ہیں اور آپ کے ذمہ کچھ بھی واجب الادا نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

سوال: اگر ہم آنلائن کیب سروس کے ذریعے ٹیکسی بلائیں لیکن حد سے زیادہ (تقریبا آدھا گھنٹہ) دیر ہوجانے کی وجہ سے اپنے کام کا ارادہ ترک کردیں اور ٹیکسی کے پہنچنے سے پہلے مقررہ جگہ سے چلے جائیں یا بکنگ کینسل کردیں تو کیا ہمارے ذمہ کچھ واجب الادا ہوگا؟

✅ جواب: اگر طے یہ ہو کہ ٹیکسی ایک مخصوص وقت میں پہنچ جائے یا اس سلسلے میں کوئی متعارف وقت ہو تو اگر مقررہ یا متعارف وقت سے زیادہ دیر کی ہو تو اس صورت میں آپ ضامن نہیں ہیں اور آپ کے ذمہ کچھ بھی واجب الادا نہیں ہوگا۔

احکام شرعی: آنلائن کیب سروس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .