بدھ 8 جولائی 2026 - 11:15
شجاعت کا ہمالیہ اور استکبار کے منہ پر تمانچہ: قائدِ انقلاب کا انقلابی سفر

حوزہ/آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ذاتِ گرامی عصرِ حاضر میں شجاعت، بہادری اور استقامت کا وہ روشن مینار ہے جس نے امت مسلمہ کو عالمی استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھایا۔

یادداشت: انتظار مہدی

حوزہ نیوز ایجنسی|

باطل کے سامنے ناقابلِ تسخیر عزم

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ذاتِ گرامی عصرِ حاضر میں شجاعت، بہادری اور استقامت کا وہ روشن مینار ہے جس نے عالمی استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھایا۔ انہوں نے دہائیوں پر محیط اپنی قیادت میں کبھی بھی امریکی اور اسرائیلی سامراجی طاقتوں کی دھمکیوں اور پابندیوں کی پروا نہیں کی اور ہمیشہ ایک ناقابلِ تسخیر چٹان کی طرح ان کے سامنے ڈٹے رہے۔ ان کی سیاسی اور روحانی بصیرت نے مظلومینِ جہاں، بالخصوص فلسطین اور لبنان کے ستم رسیدہ مسلمانوں کو وہ حوصلہ بخشا جس نے اسرائیل کے ناقابلِ شکست ہونے کے جھوٹے بت کو پاش پاش کر دیا۔

شہادت کا عظیم رتبہ اور استکباری قوتوں کی شکست

کسی بھی سچے رہبر کے لیے شجاعت کے راستے پر چلتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانا اس کے سفر کی معراج ہوتی ہے۔ اگر عالمی سازشوں کے نتیجے میں ان کی شہادت کا واقعہ پیش آتا ہے، تو یہ دشمن کی جیت نہیں بلکہ اس کی ابدی شکست کا آغاز ہوگا۔

تاریخ گواہ ہے کہ حق کے راستے پر بہنے والا خون ہمیشہ باطل کے زوال کو تیز تر کر دیتا ہے، اور قائدِ انقلاب کا خون بھی امریکی و اسرائیلی تکبر کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

"مادی طاقتیں کسی رہبر کے جسم کو تو مٹا سکتی ہیں، لیکن ان کے انقلابی افکار، شجاعت اور مزاحمت کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دے سکتیں۔"

جنازے کا جمِ غفیر: عوامی عدالت کا فیصلہ

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ کی شہادت کے بعد ان کے جنازے پر امڈنے والا کروڑوں کا جمِ غفیر دنیا کی تاریخ کا ایک بے نظیر اور تاریخی منظر پیش کررہا ہے ۔ یہ سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مارتا ہوا عوام کا ہجوم اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ امتِ مسلمہ اپنے نڈر قائد کے افکار اور مشن کے ساتھ آج بھی پوری وفاداری سے کھڑی ہے۔

یہ عظیم الشان عوامی اجتماع دنیا کے نقشے پر امریکی اور اسرائیلی سازشوں کے منہ پر ایک ایسا زوردار اور کاری تماچہ ہوگا جس کی گونج صدیوں تک سنائی دے گی۔

یہ جمِ غفیر ظالم قوتوں کو یہ واشگاف پیغام دے رہا ہے کہ رہبر کا جسمانی طور پر رخصت ہو جانا مزاحمت کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا، بلکہ ان کی فکر اب ہر غیور مسلمان کے دل میں ایک شعلہ بن کر دھکے گی جو استعمار کے محلات کو راکھ کر دے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha