حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کا ادارۂ ارتباطات و بین الاقوامی امور کے زیرِ اہتمام ضلع سکردو میں جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ التحصیلان کا ایک تاریخی، علمی اور فکری اجتماع جامعۃ النجف سکردو میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے تدریس، تبلیغ، تحقیق اور سماجی خدمات سے وابستہ علماء، مبلغین اور محققین نے بھرپور شرکت کی۔

نشست کا آغاز رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے دعا سے کیا گیا۔
جامعہ المصطفیٰ کے شعبۂ ارتباطات و بین الاقوامی امور کے مسئول، حجت الاسلام انیس الحسنین نے اجتماع کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ التحصیلان علمی، تحقیقی، تبلیغی اور سماجی میدان میں ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمات کا تعارف، باہمی شناسائی، رابطوں کا فروغ اور علمی تعاون کو منظم کرنا اس نشست کا بنیادی مقصد ہے۔

اجتماع کے تیسرے مرحلے میں فارغ التحصیلان نے اپنا تعارف پیش کیا اور اپنی علمی، تحقیقی، تبلیغی اور سماجی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر باہمی روابط کے استحکام، مشترکہ منصوبوں اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

پروگرام کے چوتھے مرحلے میں فارغ التحصیلان کے درمیان مستقل رابطوں اور مشترکہ سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے ایک انجمن کے قیام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس مقصد کے لیے عبوری کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا اور ابتدائی مرحلے میں پانچ فعال اراکین کا انتخاب عمل میں آیا، جو آئندہ تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور مشترکہ پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔











آپ کا تبصرہ