منگل 7 جولائی 2026 - 06:47
ضلع کھرمنگ، بلتستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ‌ التحصیلان کی صمیمی نشست کا انعقاد

حوزہ / جامعہ محمدیہ مہدی آباد میں جامعۃالمصطفیٰ العالمیہ کے فارغ‌التحصیل اساتذہ، مبلغین، محققین اور علمائے کرام کی ایک صمیمی اور بامقصد نشست منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ محمدیہ مہدی آباد میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے فارغ‌ التحصیل اساتذہ، مبلغین، محققین اور علمائے کرام کی ایک صمیمی اور بامقصد نشست منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع کھرمنگ، بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام فارغ‌التحصیلان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تعارفی سیشن سے ہوا، جس میں شرکاء نے نہ صرف اپنا تعارف پیش کیا بلکہ اپنی علمی، تبلیغی، تحقیقی اور سماجی سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر علمی و تحقیقی کاموں کے تبادلے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ضلع کھرمنگ میں جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ‌ التحصیلان کی صمیمی نشست کا انعقاد

علماء کرام نے اس نشست میں رہبرِ شہید حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (رہ) کی عظیم شخصیت، ان کی الٰہی قیادت، عالمی سطح پر اسلام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے جدوجہد نیز مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین و لبنان کے لیے ان کی بےلوث خدمات پر روشنی ڈالی۔

نشست کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ پاکستان کے روابطِ بین‌الملل و امورِ ارتباطات کے مسئول حجت الاسلام انیس الحسنین اور حجت الاسلام لیاقت علی اعوان نے فارغ‌ التحصیلان کے درمیان باہمی روابط کے استحکام، علمی و تبلیغی تعاون کے فروغ اور مشترکہ دینی و سماجی خدمات کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ‌ التحصیلان کو علم و عمل کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی تاکید کی۔

ضلع کھرمنگ میں جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ‌ التحصیلان کی صمیمی نشست کا انعقاد

نشست کے اختتام پر معاشرے میں علما کے مؤثر کردار، فارغ‌ التحصیلان کے درمیان مضبوط علمی و تحقیقی روابط، اور تبلیغی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے شرکاء کی جانب سے متعدد مفید اور تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر مستقبل میں باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد اور علمی و تبلیغی منصوبوں پر مشترکہ کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آخر میں تمام شرکاء نے ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی اتحاد و یکجہتی اور اسلام کی سربلندی کے لیے دستِ دعا بلند کیے۔

ضلع کھرمنگ میں جامعۃ المصطفیٰ کے فارغ‌ التحصیلان کی صمیمی نشست کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha