جمعہ 19 دسمبر 2025 - 22:47
جامعۃ المصطفیٰ کی کاوش سے اسلامی متون کا چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمه

حوزہ / مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی لسانی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس ادارے میں اسلامی آثار کا چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے اور یہ صلاحیت بین الاقوامی سطح پر ملک کے دیگر علمی اور تحقیقی مراکز کے لیے ایک مضبوط سپورٹ بن سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر تبلیغات اسلامی حوزۂ علمیہ قم کے ہفتۂ تحقیق و ٹیکنالوجی کے تحت جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سرپرست کی موجودگی میں، پژوهشگاہِ علوم و ثقافتِ اسلامی کے شہید سلیمانی ہال میں «یومِ بین الاقوامی» کے عنوان سے ایک نشست منعقد ہوئی۔

اس پروگرام کے آغاز میں علوم و ثقافتِ اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ حجت الاسلام عراقی نے گزشتہ ایک سال کے دوران انسٹیٹیوٹ کی اہم بین الاقوامی سرگرمیوں اور اقدامات پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور سرحد پار علمی تعاملات کے میدان میں اس ادارے کی نمایاں صلاحیتوں اور کامیابیوں کی بھی وضاحت کی۔

اس کے بعد جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے ہفتۂ تحقیق کی مبارکباد دیتے ہوئے علوم و ثقافتِ اسلامی انسٹیٹیوٹ، باقر العلوم یونیورسٹی اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کو حوزہ اور یونیورسٹی کے اتحاد اور حوزوی مراکز میں مؤثر بین الاقوامی سرگرمیوں کی کامیاب مثالیں قرار دیا۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی پندرہ سو سالہ مناسبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مستشرقین کی جانب سے رسولِ اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت پر کی گئی تحقیقات کا تنقیدی جائزہ پیش کیا اور کہا: ان میں سے قابلِ ذکر حصہ ناآگاہی، کج فہمی اور بعض اوقات تعصبانہ رویّوں کا نتیجہ ہے جو آج بھی نئے ذرائع ابلاغ کے ذریعے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سرپرست نے اس مناسبت کو رسولِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی شخصیت کے تعارف اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام اور تعلیمات کی درست توضیح کے لیے ایک قیمتی موقع قرار دیا اور کہا: عالمی نظریۂ توحید، اخلاق، معنویت اور عدل اسلام کے بنیادی عناصر ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر زبان اور پیغام رسانی کی کمزوری نے ان مفاہیم کی مؤثر ترسیل میں رکاوٹ پیدا کر رکھی ہے۔

انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی لسانی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: اس ادارے میں اسلامی آثار کا چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے اور یہ صلاحیت بین الاقوامی میدان میں ملک کے دیگر علمی اور تحقیقی مراکز کے لیے ایک سنجیدہ اور مؤثر پشتوانہ اور سپورٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha