اتوار 4 جنوری 2026 - 16:33
شہید قاسم سلیمانیؒ صرف کمانڈر نہیں، مزاحمتی فکر کا استعارہ تھے، آغا سید مجتبیٰ عباس

حوزہ/ اسلامی جمہوری ایران کے عظیم سپہ سالار، شہید راہ حق حاج شہید قاسم سلیمانیؒ، شہید ابو مہدی المہندسؒ اور ان کے رفقاء کی پانچویں برسی کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جامعہ باب العلم میرگنڈ، بڈگام میں ایک باوقار مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے عظیم سپہ سالار، شہید راہ حق حاج شہید قاسم سلیمانیؒ، شہید ابو مہدی المہندسؒ اور ان کے رفقاء کی پانچویں برسی کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جامعہ باب العلم میرگنڈ، بڈگام میں ایک باوقار مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی۔

شہید قاسم سلیمانیؒ صرف کمانڈر نہیں، مزاحمتی فکر کا استعارہ تھے، آغا سید مجتبیٰ عباس

مجلس کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے نمائندہ صدر حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے کی۔

مجلس ترحیم میں ممتاز علماء دین، انجمن کے ذمہ داران، جامعہ بابُ العلم کے اساتذہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اپنے صدارتی خطاب میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے حاج شہید قاسم سلیمانیؒ کو محور مزاحمت، شعور انقلابی اور شجاعت ایمانی کا زندہ استعارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانیؒ محض ایک عسکری کمانڈر نہیں بلکہ ایک صاحب بصیرت، متقی، صاحب عرفان اور اسلام کے درد رکھنے والے مجاہد تھے، جنہوں نے پوری امت مسلمہ کے وقار اور تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

شہید قاسم سلیمانیؒ صرف کمانڈر نہیں، مزاحمتی فکر کا استعارہ تھے، آغا سید مجتبیٰ عباس

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانیؒ نے شام و عراق میں داعش جیسے درندہ صفت دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع کر کے نہ صرف اسلامی ممالک، بلکہ پوری انسانیت کو ایک بڑے خطرے سے نجات دلائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہید سلیمانیؒ نے امریکہ اور اسرائیل کی بالادستی کے غرور کو زمین بوس کیا اور خطے میں استکباری منصوبوں کے خلاف ایک مضبوط دیوار بن کر کھڑے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام حاج شہید قاسم سلیمانیؒ کی جدوجہد کا مرکزی ہدف تھا اور اسی مقصد کے لیے وہ مختلف محاذوں پر سرگرم عمل رہے۔ صہیونی ریاست، جو اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے لیے کسی بھی مزاحمت کو برداشت نہیں کرتی، شہید سلیمانیؒ کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی تھی۔

شہید قاسم سلیمانیؒ صرف کمانڈر نہیں، مزاحمتی فکر کا استعارہ تھے، آغا سید مجتبیٰ عباس

مجلس سے خطاب کرنے والے دیگر علماء و مقررین نے بھی اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حاج شہید قاسم سلیمانیؒ کو بزدلانہ امریکی دہشت گردی کا نشانہ بنایا، مگر دشمن یہ حقیقت فراموش کر بیٹھے کہ شہداء کا خون تحریکوں کو ختم نہیں، بلکہ زندہ کرتا ہے۔

مجلس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حاج شہید قاسم سلیمانیؒ کی قربانی، انقلاب اسلامی سے ان کی غیر متزلزل وفاداری اور رہبر معظم کے ساتھ ان کی مثالی وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا راستہ امت مسلمہ کے لیے حریت، عزت اور مزاحمت کا روشن چراغ بنا رہے گا۔

شہید قاسم سلیمانیؒ صرف کمانڈر نہیں، مزاحمتی فکر کا استعارہ تھے، آغا سید مجتبیٰ عباس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha