جمعرات 11 جون 2026 - 15:52
اسلام آباد؛ شہیدِ امت کانفرنس اور استقبالِ محرم الحرام کے عنوان سے اہم تبلیغی نشست: اصلاحِ معاشرہ، وحدتِ امت اور سیرتِ اہل بیتؑ کے فروغ پر زور

حوزہ/مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان کے زیر اہتمام "شہیدِ امت کانفرنس و استقبالِ محرم الحرام" کے عنوان سے ایک اہم تبلیغی نشست جامعۃ الرضا، بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان کے زیر اہتمام "شہیدِ امت کانفرنس و استقبالِ محرم الحرام" کے عنوان سے ایک اہم تبلیغی نشست جامعۃ الرضا، بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔

نشست میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مبلغین، ائمہ جمعہ و جماعت اور دینی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کی تبلیغی سرگرمیوں، مجالسِ حسینیؑ کی افادیت میں اضافہ، اور نوجوان نسل تک پیغامِ کربلا مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری کی دیگر تقریبات کو اصلاحِ معاشرہ، وحدتِ امت اور سیرتِ اہل بیتؑ کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بنایا جائے۔

اس موقع پر شہیدِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی دینی، علمی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار و نظریات کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی "شہیدِ امت کانفرنس" کی کامیابی کے لیے مختلف انتظامی اور تبلیغی امور کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ذمہ داران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے محرم الحرام کے دوران بھرپور تبلیغی کردار ادا کرنے اور پیغامِ امام حسینؑ کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha