جمعہ 12 جون 2026 - 13:00
محرم الحرام 2026؛ امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل رجسٹرڈ پاکستان (IDC) کے رضاکار خدمتِ عزاء کے لیے مکمل تیار

حوزہ/ ایامِ عزائے حسینیؑ کے پُرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل رجسٹرڈ پاکستان (IDC) کے رضاکار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10 جون کو راولپنڈی پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پری محرم تربیتی ورکشاپ میں IDC کے مرد و خواتین رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

محرم الحرام 2026؛ امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل رجسٹرڈ پاکستان (IDC) کے رضاکار خدمتِ عزاء کے لیے مکمل تیار

اس ورکشاپ کا انعقاد راولپنڈی پولیس، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔

تربیتی سیشنز میں شرکاء کو سیکیورٹی مینجمنٹ، فرسٹ ایڈ، CPR، ایمرجنسی رسپانس، سرچ اینڈ اسکریننگ، ایویکوایشن پلاننگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ مجالس و جلوسوں کے دوران رضاکاروں کی ذمہ داریوں، عوامی رہنمائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری پر خصوصی تربیت دی گئی۔

محرم الحرام 2026؛ امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل رجسٹرڈ پاکستان (IDC) کے رضاکار خدمتِ عزاء کے لیے مکمل تیار

آئی ڈی سی رضاکاروں نے دورانِ تربیت بہترین نظم و ضبط، جذبۂ خدمت اور سیکھنے کے عزم کا مظاہرہ کیا، جسے تربیت فراہم کرنے والے اداروں نے سراہا۔

واضح رہے امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل پاکستان (IDC) گزشتہ کئی برسوں سے محرم الحرام کے دوران عزادارانِ سید الشہداءؑ کو طبی امداد، رہنمائی، ہنگامی معاونت اور حفاظتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی IDC کے تربیت یافتہ رضاکار خدمتِ عزاء کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha