ہفتہ 13 جون 2026 - 07:48
لاہور میں امام حسین ؑ امن کانفرنس:محبت اہل بیت ایمان کا حصہ، مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے/امام حسین ؑ پر کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں، مقررین

حوزہ/شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے زیر اہتمام امام حسین ؑ امن کانفرنس فوکل پرسن پنجاب قاسم علی قاسمی کی زیر صدارت سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد میں منعقد ہوئی؛ جس سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار حسین نقوی، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے زیر اہتمام امام حسین امن کانفرنس فوکل پرسن پنجاب قاسم علی قاسمی کی زیر صدارت سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد میں منعقد ہوئی؛ جس سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار حسین نقوی، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری، علامہ رائے ظفر علی، صغیر عباس ورک، حافظ کاظم رضا نقوی،مولانا اصغر عارف چشتی، مولانا عاصم مخدوم ، مفتی عاشق حسین بخاری، علامہ حسن رضا باقر، علامہ ضمیر نقوی، مولانا مصطفٰی نیر علوی، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی،پیر مقدس کاظمی، علامہ پرویز اکبر ساقی،پیر نوبہار شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ محبت اہل بیت اطہار علیہم السلام ایمان کا حصہ ہے، امام حسین علیہ السلام پر کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں، ہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں۔

لاہور میں امام حسین ؑ امن کانفرنس:محبت اہل بیت ایمان کا حصہ، مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے/امام حسین ؑ پر کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں، مقررین

انہوں نے کہا اہل بیت اطہار سے محبت کے اظہار کے لیے صدیوں سے عزاداری سید الشہداء کا سلسلہ جاری ہے۔ اہل بیتؑ سے محبت مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے، ہاں ہر کسی کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ عزاداری میں رکاوٹوں کو ختم کیا جائے، ایس او پیز کے نام پر مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹوں کو قبول نہیں کرتے ،انہیں ختم کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے، چار دیواری کے اندر مجالس کے انعقاد کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، ایسی کسی بھی ناجائز اور غیر آئینی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ اس پالیسی کی وجہ سے مقامی سطح پر بہت زیادہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ البتہ واضح کرتے ہیں کہ شیعیان حیدر کرار عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اپنی جان مال قربان کر سکتے ہیں، عزاداری پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

مقررین نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ شر پسند تکفیری عناصر کی ترجمانی کی بجائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام کے انعقاد میں سہولت پیدا کرے اور تعاون کرے، ہر محب اہل بیت مسلمان ہر صورت عزاداری کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha