حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ حفاظ القرآن سکردو بلتستان پاکستان میں جشنِ عیدِ غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے مدرسے کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں گزشتہ شب عیدین؛ عیدِ غدیر اور عیدِ مباہلہ کی مناسبت سے ایک نہایت پُروقار، علمی اور روحانی جشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف عالمِ دین حجۃ الاسلام شیخ یعقوب قمی تشریف فرما تھے، جبکہ ادارہ ہٰذا کے پرنسپل شیخ محمد الیاس قمی نے بھی خصوصی شرکت فرما کر محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔


جشن کے دوران مقابلۂ تقریر اور مقابلۂ مدح خوانی کا اہتمام کیا گیا، جن میں طلبہ نے بھرپور اور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا؛ جبکہ اساتذۂ کرام نے ججز کے فرائض انجام دیے۔
طلبہ نے عیدِ غدیر اور عیدِ مباہلہ کے موضوعات پر مدلل تقاریر اور عقیدت سے بھرپور مناقب پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔


اس موقع پر مہمانِ خصوصی حجۃ الاسلام شیخ یعقوب قمی اور صدرِ محفل شیخ محمد الیاس قمی نے اپنے خطابات میں واقعۂ غدیر اور واقعۂ مباہلہ کی تاریخی، دینی اور تربیتی اہمیت کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا اور سامعین کو قیمتی علمی و فکری نکات سے مستفید فرمایا۔
محفل کے اختتام پر مختلف مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں تعریفی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔









آپ کا تبصرہ