ہفتہ 1 اگست 2026 - 23:22
مرکز حفظ القرآن سکردو میں ہفتہ وار درسِ اخلاق، قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی اہمیت پر روشنی

حوزہ / مرکز حفظ القرآن سکردو، بلتستان میں ہفتہ وار درسِ اخلاق کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں مدرسہ کے تمام اساتذۂ کرام و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز حفظ القرآن سکردو، بلتستان میں بروز جمعہ 31 جولائی 2026ء کو ہفتہ وار درسِ اخلاق کا بابرکت اجتماع منعقد ہوا، جس میں مدرسہ کے تمام اساتذۂ کرام و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسہ کے معلم قاری محمد عمیر پاروی نے درسِ اخلاق سے خطاب کرتے ہوئے خداوند متعال کی بے شمار نعمتوں کا ذکر کیا اور کہا: اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں قرآن کریم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت و معرفت شامل ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی اس آیت مبارکہ "ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قیامت کے دن انسان سے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کے بارے میں بازپرس ہو گی اور انسان کو ان نعمتوں کے شکر اور ان کے درست استعمال کے حوالے سے جواب دینا ہو گا۔

مرکز حفظ قرآن سکردو میں ہفتہ وار درسِ اخلاق، قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی اہمیت پر روشنی

قاری محمد عمیر پاروی نے زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی فضیلت اور اس کے روحانی آثار پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مدرسے میں منعقدہ حفظ قرآن کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو زیارت حضرت امام رضا علیہ السلام اور زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی گئی، جس پر حاضرین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

پروگرام کے اختتام پر اساتذۂ کرام کے دست مبارک سے ان طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جنہوں نے حضرت لقمان علیہ السلام کی حکیمانہ نصیحتوں کو بہترین انداز میں چارٹس کی صورت میں پیش کیا تھا۔

مرکز حفظ قرآن سکردو میں ہفتہ وار درسِ اخلاق، قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی اہمیت پر روشنی

اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کی علمی، اخلاقی اور قرآنی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے عملی رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔

آخر میں مدرسہ کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اساتذۂ کرام، طلبہ عزیز اور تمام اہل ایمان کو ایسی بابرکت علمی و اخلاقی محافل سے مسلسل فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی دینی و علمی خدمات میں مزید برکت عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین۔

مرکز حفظ قرآن سکردو میں ہفتہ وار درسِ اخلاق، قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی اہمیت پر روشنی

مرکز حفظ قرآن سکردو میں ہفتہ وار درسِ اخلاق، قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی اہمیت پر روشنی

مرکز حفظ قرآن سکردو میں ہفتہ وار درسِ اخلاق، قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی اہمیت پر روشنی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha