حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حکومت اور پولیس انتظامیہ مجالس عزاء اور جلوسوں کی فل پروف سیکورٹی کے لیے فوری ایسے پلان تیار کرے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا: محرم سے قبل تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پاکستان آرمی کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جائے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے تمام خطباء اور ذاکرین سے بھی اپیل کی کہ محرم الحرام میں منبر حسینی (ع) سے اتحاد، اخوت و بھائی چارہ کے پیغام کو اور فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام و فضائل مصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کیے جائیں، ایسی کوئی بات نہ کی جائیے جس سے امن و امان کا مسئلہ بنے۔
انہوں نے مزید کہا: حکومت ایسے لوگوں کو جو امن پسند ہیں، فورتھ شیڈول سے نکالنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایسے ملک دشمن عناصر پر انتظامیہ، سیکورٹی ادارے اور پولیس کڑی نظر رکھے جو محرم الحرام میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی و دہشتگردی پھیلانے جیسے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ