حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے اس موقع پر تمام اضلاع، رینجز اور پولیس زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سیکیورٹی پلان، اقدامات اور رسپانس میکنزم کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں۔
انہوں نے کہا: حساس جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیر داخلہ نے محرم الحرام کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ اینڈ کومبنگ سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا: امن کمیٹیوں، علمائے کرام، ذاکرین اور جلوسوں و مجالس کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ تقاریر و مواد کی مؤثر نگرانی کی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور سیکیورٹی حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔









آپ کا تبصرہ