ہفتہ 13 جون 2026 - 07:44
جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے انتظامات پر مشاورتی اجلاس:محرم الحرام خود احتسابی، اصلاح نفس اور امام حسینؑ کے مشن سے تجدیدِ عہد کا مہینہ: آغا سید حسن

حوزہ/ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام اس کے مرکزی دفتر دارالمصطفیٰؐ، بڈگام میں ایک اہم مشاورتی و انتظامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن کے اراکین، عہدیداران، مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران، نوحہ خواں حضرات، دائروں کے نمائندگان اور دیگر وابستگان نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس کا آغاز قاری محمد سلیم ڈار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ معروف ذاکر سید اعجاز کاظمی نے روایتی کشمیری مرثیہ پیش کرکے سامعین کو فضائے عزاء سے ہمکنار کیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی الصفوی نے محرم الحرام کے پروگرام اور انتظامات سے متعلق تفصیلی ایجنڈا پیش کیا۔

جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامی اجلاس:محرم الحرام خود احتسابی، اصلاح نفس اور امام حسینؑ کے مشن سے تجدیدِ عہد کا مہینہ: آغا سید حسن

انہوں نے منتظمین، نوحہ خواں حضرات، رضاکاروں اور عزاداروں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جلوسوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے جاری کردہ نظام الاوقات کی پابندی، صبح عاشورا اور یوم عاشورا کی تقریبات میں بھرپور شرکت، انتظامیہ کے ساتھ تعاون، نمازوں کی پابندی اور تمام عزاداری میں سادگی و وقار کو ملحوظ رکھنے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت، تنظیمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، عزاداری کی روایتی روح و شناخت کے تحفظ، قانون و نظم کی مکمل پاسداری اور بڈگام میں منعقد ہونے والے مرکزی جلوس عاشورا میں وسیع پیمانے پر شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔

جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامی اجلاس:محرم الحرام خود احتسابی، اصلاح نفس اور امام حسینؑ کے مشن سے تجدیدِ عہد کا مہینہ: آغا سید حسن

اپنے صدارتی خطاب میں صدر انجمن شرعی شیعیان، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے مؤمنین پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کا استقبال اخلاص، نظم و ضبط اور اصلاح نفس کے جذبے کے ساتھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے امت کی اصلاح کے لیے قیام فرمایا تھا، لہٰذا ہر فرد کو چاہیے کہ وہ محرم کو اپنے کردار، اعمال اور اسلامی اقدار سے وابستگی کو بہتر بنانے کا ذریعہ بنائے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ عزاداری کو سادہ، روایتی اور تعلیمات اہل بیتؑ کے عین مطابق رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے عزاداروں کو تلقین کی کہ وہ ایسی رسومات اور بدعات سے اجتناب کریں جو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ نہ ہوں اور عزاداری کی اس مستند روایت کو محفوظ رکھیں جو بزرگوں سے نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے۔

جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامی اجلاس:محرم الحرام خود احتسابی، اصلاح نفس اور امام حسینؑ کے مشن سے تجدیدِ عہد کا مہینہ: آغا سید حسن

انہوں نے یوم عاشورا کے تقدس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عزادار دوپہر تک کھانے پینے سے اجتناب کریں اور اس کے بعد بھی سادہ غذا پر اکتفا کریں، جبکہ پورا دن غم حسینؑ، یاد شہدائے کربلا اور عبادت و دعا میں گزاریں۔

صدرِ انجمن نے مزید کہا کہ صبح عاشورا کی مجالس اور یوم عاشورا کے جلوسوں میں بڑی تعداد میں شرکت کی جائے، تنظیمی نظام الاوقات کی مکمل پابندی کی جائے اور محرم الحرام کے تمام پروگراموں میں امن، نظم و ضبط اور وقار کو برقرار رکھا جائے۔

جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامی اجلاس:محرم الحرام خود احتسابی، اصلاح نفس اور امام حسینؑ کے مشن سے تجدیدِ عہد کا مہینہ: آغا سید حسن

انہوں نے کہا کہ پیغام حسینیؑ اور عزائے امام حسینؑ کو اہل بیتؑ کی تعلیمات اور منشا کے مطابق زندہ رکھنا پوری ملت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اجلاس کے اختتام پر محرم الحرام کی تقریبات کی کامیابی، امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، اور فلسطین، ایران اور لبنان کے عوام و شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامی اجلاس:محرم الحرام خود احتسابی، اصلاح نفس اور امام حسینؑ کے مشن سے تجدیدِ عہد کا مہینہ: آغا سید حسن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha