جمعرات 20 اگست 2026 - 04:39
نفرت، شرانگیزی اور تفرقہ بازی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہیے، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے امن کمیٹی کے اراکین اور اہل سنت علماء کے ہمراہ نئے تعینات ڈی ایس او کامران کیانی اور انسپکٹر اسلم سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور سابق راولپنڈی ڈویژن امن کمیٹی کے رکن علامہ اشفاق وحیدی نے امن کمیٹی کے ارکان سید قاسم نقوی، سید احسن نقوی اور عمران شاہ سمیت اہل سنت علماء کے ہمراہ نئے تعینات ڈی ایس او کامران کیانی اور انسپکٹر اسلم سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر علامہ اشفاق وحیدی اور امن کمیٹی کے تمام ارکان نے قیام امن اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شرکاء نے اتحاد، وحدت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نفرت، شرانگیزی اور تفرقہ بازی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔

نفرت، شرانگیزی اور تفرقہ بازی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہیے

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ہمیں انتظامیہ کے ان افسران پر فخر ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں اور معاشرے میں امن و رواداری کے قیام کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔

نئے تعینات ڈی ایس او کامران کیانی نے امن کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور قیام امن کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha