حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لیے اعلی عدلیہ کے فیصلے کو حکومت پاکستان کے حکمران پولیس انتظامیہ پاؤں کے نیچے روند رہے ہیں۔ شیعان حیدر کرار عزاداری مظلوم کربلا کے لیے بنانے گے کسی قانوں کو قبول نہیں کریں گے پولیس اور انتظامیہ کا تھانہ کی سطح پر مومنیں بانیان متولیان کو حراساں کرنا قابل مزمت عمل ہے۔ یہ بات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی محرم الحرام کے حوالے سے کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ عزاداری امام مظلوم کربلا کے لئے بنائے گئے کسی قانوں کو نہیں مانا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت کیا جائے گا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ محرم سے قبل ہی کچھ عناصر کے اشاروں پر ماحول کو خراب کر رہی ہے موجودہ حکمرانوں کو سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے سبق سیکھنا چائیے جو بھی عزاداری شہداء کربلا سے ٹکرایا وہ دنیا اور آخرت میں ذلیل خوار ہوا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے محرم الحرام میں بنائی گئی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں تاکہ ملک پاکستان کو مزید بحرانوں میں نہ ڈالا جائے۔