۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت  الاسلام  اشفاق  وحیدی

حوزہ/حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ نیے پاکستان میں عزاداری امام حسین ع مجالس عزا کے بانیان اور متولیان پر مقدمات نیے پاکستان پر سوالیہ نشان ہے ہم عزا داری پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہی کریں گے محرم سے قبل تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔

حوزہ  نیوز  اینجسی کی  رپورٹ کے مطابق  رہنما  شیعہ علما  کونسل  پاکستان حجت  الاسلام  اشفاق وحیدی  نے کہا کہ  نیے پاکستان میں عزاداری امام حسین ع مجالس عزا کے بانیان اور متولیان پر مقدمات نیے پاکستان پرسوالیہ نشان ہے ہم عزا داری پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہی کریں گے محرم سے قبل تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خود نوٹس لینا ہو گا اور محرم سے قبل بے بنیاد مقدمات خارج کرنے ہوں گے تاکہ آمدہ محرم پر امن انداز میں گزر سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو سابقہ حکمرانوں سے درس لینا چاہیے جو بھی عزاداری امام حسین ع سے ٹکرایا اس کا حال تباہ بربادی ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ محرم سے قبل پاکستان آرمی کی نگرانی میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .