۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات

حوزہ / علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان کے  ساتھ  ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل.

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے مطابق  علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان کے  ساتھ  ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل تھے ، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو حضرت امام رضا علیہ اسلام کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی.

انھوں نے  وزیرِ اعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑھتے ہوئے اسلام وفوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر دادِ تحسیں پیش کی  اور  خاص طور پر کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو جس مدلل انداز سے دنیا کے سامنے وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا اسکی مثال ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی.

وزیر  واعظم  ہاوس کی جانب سے  جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی وزیرِ اعظم کی زیرِ سر پرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر  وزیرِ اعظم کی کوششوں کو سراہا اور  مسنگ پرسنز کا انتہائی سنجیدہ مسئلہ بھی گفتگو میں شامل رہا. عایلی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ پر خصوصی گفتگو بھی ملاقات کا حصہ رہی.

علامہ شہنشاہ نقوی نے وزیرِ اعظم کی ملکی امن وامان اور آزادیِ رائے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .