۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایرانی صدر حسن روحانی

حوزہ/ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی ابتر صورتحال اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کی۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اتوار کے روز وزیر اعظم پاکستان «عمران خان» کی جانب سے کئے گئے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لئے کوئی فوجی طریقہ نہیں بلکہ اسے سفارتی طریقے سے حل کرنا ہوگا اور ایران مسلم قوموں کے حقوق دلوانے میں کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
ایرنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا.
انہوں نے عیدالاضحی کی آمد پر بھی پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور گہرے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے ہی رہیں گے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .