حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اتوار کے روز وزیر اعظم پاکستان «عمران خان» کی جانب سے کئے گئے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لئے کوئی فوجی طریقہ نہیں بلکہ اسے سفارتی طریقے سے حل کرنا ہوگا اور ایران مسلم قوموں کے حقوق دلوانے میں کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
ایرنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا.
انہوں نے عیدالاضحی کی آمد پر بھی پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور گہرے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے ہی رہیں گے.

حوزہ/ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی ابتر صورتحال اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کی۔
-
تہران میں موجود "اقوام متحدہ کے دفتر" کے سامنے کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف احتجاج+تصاویر
حوزہ/ہندوستانی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف تہران میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں…
-
امریکہ اور صہیونی انتہا پسند ایرانی قوم کی ترقی کو برداشت نہیں کرسکتے،صدر روحانی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے ایران جوہری معاہدے کے بعد ملک میں رونقیں بڑھنے لگیں جس کی وجہ سے ہمارے دشمن بشمول سعودی عرب، ناجائز صہیونی…
-
علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات
حوزہ / علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل.
-
فلسطین کو فلسطینیوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں آزاد ہونا چاہئیے، حسن روحانی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فلسطین و قدس کو عالم اسلام کا اہم ترین موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی رائے عامہ فلسطین و قدس کے موضوع کو…
آپ کا تبصرہ