۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سربراہ جمعیت علماء پاکستان

حوزه/صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا انکارکرنے والا قرآن و حدیث اور پاکستان کے آئین کی رو سے غیر مسلم ہے قادیانی اس کو تسلیم نہ کر کے شریعت اسلامیہ اور آئین پاکستان سے کھلی غداری کے مرتکب ہورہے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کےمطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نےکہا ہے کہ ختم نبوت کا انکارکرنے والا قرآن و حدیث اور پاکستان کے آئین کی رو سے غیر مسلم کہلائے گالیکن قادیانی اس کو تسلیم نہ کر کے شریعت اسلامیہ اور آئین پاکستان سے کھلی غداری کے مرتکب ہورہے ہیں ان کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ امریکی صدر ٹرمپ سے اس معاملہ میں فریاد کررہے ہیں اور اپنے متعلق ظلم کی جھوٹی داستانیں سنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

 ایک ایسے وقت میں جبکہ عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات ہونے والی ہے اس سے قبل شکور نامی قادیانی اور سلمان تاثیر کے لڑکے شان تاثیر کی ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان میں ہونے والے دینی حالات کی غلط تصویر کشی اور اس پر ٹرمپ کی ٹویٹ کسی بڑی سازش کا پیش خیمہ لگتی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو ختم کرانے کیلئے یہ مکروہ سازشیں کی جارہی ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانیوں کی ان سازشوں کا فوری نوٹس لیا جائے سب سے پہلے یہ تحقیق کی جائے کہ شکور نامی قادیانی جس کو پاکستان میں قانون کی خلاف ورزی میں پانچ سال کی سزا ہوئی تھی اس کو سزا مکمل کئے بغیر خاموشی سے پاکستان سے باہر کیسے بھیج دیاگیا اور کس نے یہ غیر قانونی اقدامات کئے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے پھر شکورنامی قادیانی نے شان تاثیرسے ملکر ٹرمپ کے سامنے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے آئین پاکستان سے کھلی غداری کی ہے انکو بھی انٹرپول کے ذریعہ گرفتار کر کے ان کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے جائیں اور ان کی اس مکروہ سازشوں کے نتیجہ میں ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کے بارے میں اگر کوئی بات کی جائے گی تو اس کا دوٹوک جواب دیا جائے کہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .