۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستا

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ پر میڈیا سیل سے جاری بیان ‏میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین پر امریکی موقف کے پیش نظر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر اعتمادکرنا مشکل ہے ۔امریکہ کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان۔کو مشکل سے دوچار کیا ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام  والمسلمین راجہ ناصر عباس  جعفری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ پر میڈیا سیل سے جاری بیان ‏میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین پر امریکی موقف کے پیش نظر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر اعتمادکرنا مشکل ہے ۔امریکہ کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان۔کو مشکل سے دوچار کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے بیانے کو بہتر انداز میں پیش کیا،ہمیں ملکی مفادات کو مد نظر رکھ کر دنیا سے بات کرنا ہے سابقہ حکمرانوں کی جی حضوری نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ہے.امریکہ سے برابری کی سطح پر بات کرنا ہے ملکی مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکہ کے بیانات کے بعد دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور  کسی قسم کی بے چینی اور جنگ نہیں چاہتا۔ ہم گزشتہ ادوار کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ستر ہزار جانوں  اربوں ڈالرز کے نقصان کی شکل میں بھگت چکے ہیں،امریکہ کی جنگی جنونیت کے مقابل خطے میں امن کی خواہش اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی بنیاد پر  پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی امن استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ رو بہ زوال ہے دنیا میں  پاکستان کے وقار اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کی آزادانہ روش کو مظبوط بنانا ہو گا۔ امریکی صدر کےمسئلہ پر کشمیر ثالثی پیشکش نے ہندوستان کا کشمیر پر موقف کی تردید کر دی ہے جنوبی ایشیا میں پائدار امن کے لئے کشمیر حل طلب مسئلہ ہے، مظلوم کشمیری عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور انشاءاللہ انہیں بھارتی ظالم وجابر قابض افواج سے ضرور آزادی مل کر رہے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .