۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عمران خان

حوزه/ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نہج البلاغہ سے منتخب ٹویٹ میں کہا کہ غربت کسی بھی قوم/ملک کے زوال اور تباہی کا سامان کرتی ہے اور عوام میں فقر و تنگدستی کی بڑی وجہ اسکے حکمران اور سرکاری عمال میں جائز ناجائز ذرائع سے ملکیت اور دولت کے انبار لگانے کی خواہش کا بدرجہ اتم پایا جانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نہج البلاغہ سے منتخب ٹویٹ میں کہا کہ غربت کسی بھی قوم/ملک کے زوال اور تباہی کا سامان کرتی ہے اور عوام میں فقر و تنگدستی کی بڑی وجہ اسکے حکمران اور سرکاری عمال میں جائز ناجائز ذرائع سے ملکیت اور دولت کے انبار لگانے کی خواہش کا بدرجہ اتم پایا جانا ہے۔

عمران خان نے اس ٹیوٹ کو نہج البلاغہ کے نامہ نمبر53 سے منتخب کیا ہے۔

حضرت علی (ع ) کی مالک اشترک کو لکھے گئے نامہ سے منتخب اس متن کا عربی یہ ہے:

وَ اِنَّما يُعْوِزُ اَهْلُها لاِِشْرافِ اَنْفُسِ الْوُلاةِ عَلَى الْجَمْعِ، وَ سُوءِ ظَنِّهِمْ بِالْبَقاءِ، وَ قِلَّةِ انْتِفاعِهِـمْ بِالْعِبَـرِ.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .