۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے پوری دنیا اس وقت اس کی لپیٹ میں ہے ہر ملک میں رہنے والے اپنے اپنے ممالک کی کرونا وائرس پر جاری کردہ پالیسیوں پر عمل کریں تا کہ انسانی جانوں کا اتلاف کم سے کم ہوسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرونا وائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے پوری دنیا اس وقت اس کی لپیٹ میں ہیں ہر ملک میں رہنے والے اپنے اپنے ممالک کی کرونا وائرس پر جاری کردہ پالیسیوں پر عمل کریں تا کہ انسانی جانوں کا اتلاف کم سے کم ہوسکے  اس بات کا اظہار آسٹریلیا میں مقیم شیعہ علماء کونسل کے رہنما اشفاق وحیدی نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے انہوں نے موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک اس وائرس پر کنٹرول کرنے پر مشکلات کا شکار ہیں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ ایسے ممالک کی مدد کریں تاکہ اس وائرس سے کم سے کم نقصان ہو سکے  ہر ملک کی حکومتیں اس کو روکنے کے لیے سر گرم عمل ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ تمام ممالک میں علماء کا عوام میں کلیدی کردار ہے علماء عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے پیغام دیں اور حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .