۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
وحیدی

حوزہ/میلبورن،آسٹریلیا میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مختلف مذھبی رہنماؤں اور صحافیوں سے عالمی اور موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاغوتی عناصر کا ایجنڈا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میلبورن،آسٹریلیا میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مختلف مذھبی رہنماؤں اور صحافیوں سے عالمی اور موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاغوتی عناصر کا ایجنڈا ہے جنہوں نے ھمیشہ نسلی امتیاز کیا وہی قومیں ترقی اور مستحکم ہوتی ہیں جو عوام کو بلا امتیاز حقوق دیتی ہیں انسان کی خدمت کرنے کا جزبہ ہونا چائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مذھب ایک مقدس مذھب ہے عوام کو اپنے اپنے مذاھب کے ساتھ جڑا رہنا چائے قرآن اور اسلام و دین الہی بھی یہ پیغام دیتا ہے اسلام اور قرآن ایک مقدس انسان سازی کرتا ہے جب سہی سچا انسان کامل بن جاتا ہے پھر وہ ایک دوسرے کے حقوق اور مقدسات کا احترام کرتا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ عناصر قرآن اور اسلام و دیگر مذاھب کے لوگوں میں تفریق کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جنہوں نے ھمیشہ ہر مذھب کو نقصان اور بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل رہے۔ مذاھب سے منسلک لوگوں نے ھمیشہ ایسے عناصر کی سر کوبی کر کے ان کو معاشرے سے لا تعلق کیا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہحکمرانوں کو طاغوتی ایجنڈے کو فروغ دینے کی بجائے الہی ایجنڈے کو عام کرنا چائے تاکہ معاشرے سے رنگ و نسل کا امتیاز کا خاتمہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .