۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج اگر امت واحدہ کی تصویر پیش کریں تو کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔ کچھ عناصر مذاہب کو آپس میں لڑا کر  مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں مذیبی قائدین ایسے عناصر کے خلاف اقدامات کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن/اتحاد امت کے لیے دینی طبقات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،آج اگر امت واحدہ کی تصویر پیش کریں تو کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔ کچھ عناصر مذاہب کو آپس میں لڑا کرمذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں مذیبی قائدین ایسے عناصر کےخلاف اقدامات کریں۔ اس بات کا اظہار  امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے آن لائن مختلف صحافیوں اور مذہبی قائدین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو بیداری اور دشمن کو سمجھنے کا شعور دینا ہے کیونکہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدو جہد تب ہی ممکن ہے۔ نوجوان نسل معاشرے کا بہترین رہنما ہے اگر نوجوان بیدار ہے تو معاشرہ بیدار ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ امت کو دین شناسی کے ساتھ جوڑ کر رکھنا ہے کیونکہ جو قومیں اپنے دین کے ساتھ جوڑے رہتی ہیں وہی طاغوت کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہیں۔ آج دنیا کے حکمرانوں نے جان لیا ہے کہ جو قوم اپنے مذہب پر سودا نہیں کر سکتی وہی قومیں کامیاب ہے جس کی مثال  اسلامی انقلاب ایران ہے۔

آخر میں کہا کہ امام خمینیؒ نے عوام کو  دینی شعور دیا اور نوجوان نسل کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے بیدار کیا تھا جس کے نتیجے میں آج اسلامی انقلاب زندہ جاوید نظر آتا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .