۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو کمیونٹی سنٹر کے ساتھ منسلک کرنا چاہئے تاکہ وہ معاشرے کا ایک صحیح انسان بن سکے۔ ہر مذہب کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی ذہنی تربیت کریں کیونکہ استعمار کا پہلا حملہ ہی نوجوان نسل کے ذہن پر آزادی کی آڑ میں کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا حکومت کا بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم کردار رہا ہے، ہمیشہ عوام کے دلوں کو جوڑنے اور اخوت بھائی چارے کو پرموٹ کیا ہے ہر مذہب آزادی کے ساتھ اپنے اپنے عقیدوں پر رہتے ہوئے عبادات کرتے ہیں،   تمام مذاہب کے رہنماؤں نے حکومت آسٹریلیا سے ہمیشہ تعاون کرنے کا عزم کیا ہے۔

اس بات کا اظہار آسٹریلیا کے شہر کانبرا میں امام جمعہ، ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انسانیت کے وقار اور بقاء کے لیے ہمیں متحد ہو کر حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر کام کرنے کی ضروت ہے تاکہ مزید اخوت اور بھائی چارے کو فروغ مل سکے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو کمیونٹی سنٹر کے ساتھ منسلک کرنا چاہئے تاکہ وہ معاشرے کا ایک صحیح انسان بن سکے۔ ہر مذہب کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی ذہنی تربیت کریں کیونکہ استعمار کا پہلا حملہ ہی نوجوان نسل کے ذہن پر آزادی کی آڑ میں کیا جاتا ہے۔ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے ہمیں پیغمبر اسلام کو رول ماڈل کی تصویر کشی اجاگر کرنی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ قرآن اور اسلام کا واضع پیغام ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے مذاہب دینیہ کا مطالعہ کرنا ہو گا اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اخلاق کو بلند کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .