۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ تمام ادیان معاشرے کے لیے مثبت فکر اور انسانیت کو جوڑنے کا درس دیتے ہیں دین اور دنیا میں کامیابی تب ممکن ہے جب ہم عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے ممتاز عالم دین و امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو مذاہب اور ادیان کی آگاہی دور حاضر میں اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا صحیح راستہ اختیار کر سکے، تمام ادیان معاشرے کے لیے مثبت فکر اور انسانیت کو جوڑنے کا درس دیتے ہیں دین اور دنیا میں کامیابی تب ممکن ہے جب ہم عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج حکمرانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے معاشرے کا ہر انسان مشکلات اور خوف و ہراس کی زندگی گزار رہا ہے اور مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں جنم لے رہی ہیں، پڑھا لکھا نوجوان پریشان نظر آتا ہے ایسے ماحول میں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ایسے بحرانوں سے نکلنے کے لیے پالیسان مرتب کریں، اقتصادی اخلاقی حوالے سے اپنے راستوں کا تعین کریں تاکہ معاشرے کا ہر انسان خوشحالی کی طرف بڑھ سکے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ حکمران عوام کو مذاہب و ادیان کی چھتری کے نیچے لا کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے راہ ہموار کریں، علماء عوام کو مذاہب اور ادیان کے آگاہی کے لیے اور نوجوان نسل کو دین اور مذہب کے ساتھ جوڑ کر رکھنے کا کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .