۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: جو عناصر معاشرے کے اندر غیر اخلاقی تہذیب کو فروغ دے رہے ہیں ان کا امت محمدی (ص) اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملبرون کے معروف عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن سے اسلام اور دین محمدی (ص) کا واضح پیغام ملتا ہے کہ تمام انسانیت کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا: آج معاشرے کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جس سے عدل و انصاف اور اسلامی قوانین کی ضرورت ہے جن کے ذریعہ تمام طبقات کے لوگوں کی اپنے حقوق تک رسانی ممکن ہو سکے اور ایسا نظام سیرت معصومین اور کربلا کے ساتھ وابستہ رہ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: طاغوت اور استعماری طاقتوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کو پامال کر کے طاغوتی نظام کو آزادی کے نام پر متعارف کرایا جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کیا گیا اور نوجوان مذہب اور دین سے دور ہوتا گیا۔ جس کے نتیجہ میں بے روز گاری، مہنگائی، دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور معاشرتی برائیوں نے جنم لیا۔

انہوں نے کہا: ان حالات میں عوام ایسے قائد اور رہبر کی تلاش میں ہے جو امام خمینی رح جیسی شخصیت ہو اور ان تمام مشکالات کا مقابلہ کر سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .