حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی نے 20 اکتوبر 2025 کو آیت اللہ کریمی جہرمی سے ملاقات کی، جس میں ملکی حالات، عوامی مشکلات اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ کریمی جہرمی نے عوام کی روزمرہ زندگی میں بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ ان حالات سے سخت پریشان ہیں۔
انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی کی جانب سے محروم طبقات کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے انجام دی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کا سلام اور خصوصی دعا رہبر معظم انقلاب اسلامی تک پہنچائیں۔
جواب میں حجت الاسلام والمسلمین محمدی عراقی نے آیت اللہ کریمی جہرمی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کا سلام ان تک پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب عوامی مسائل کے حل اور کمزور طبقات کی مدد کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ