۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
دیدارحجت الاسلام والمسلمین شهرستانی با آیت الله کریمی جهرمی

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے نے حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد آیت اللہ کریمی جہرمی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے آیت اللہ کریمی جہرمی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ کریمی جہرمی نے اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی عوامی خدمات کی قدردانی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم (ص) سے منقول حدیث کے مطابق "جو کوئی اپنے دینی بھائی کی مدد کرنے اور اسے کوئی فائدہ پہنچنانے کی غرض سے قدم اٹھاتا ہے تو اسے خدا کی راہ میں مجاہدین کا اجر و ثواب ملے گا"۔ اور خدا اور اہل بیت علیہم السلام کے فضل و کرم سے آپ نے لوگوں کی خدمت کی راہ میں اہم قدم اٹھائے ہیں اور اس طرح گویا آپ حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے دل کی تسکین کے اسباب فراہم کرتے ہوئے اس حدیث مبارکہ کا مصداق قرار پائے ہیں۔

انہوں نے حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی سے تقاضا کیا کہ وہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی تک ان کا پُرخُلوص سلام بھی پہنچائیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی نے بھی اس ملاقات میں تعمیراتی منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال جیسے دل کے خصوصی مرکز کی تعمیر اور ثقافتی مراکز کی تعمیر کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .