۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر معظم کا پیغام

حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز پر اپنے پیغام میں فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ اپنے ماہر، فعال ، امین ، مخلص  نمائندوں اور ملکی ترجیحات اور شناخت  کے ہمراہ تمام امور میں سر فہرست اور نگراں رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز پر اپنے پیغام میں فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ اپنے ماہر، فعال ، امین ، مخلص  نمائندوں اور ملکی ترجیحات اور شناخت  کے ہمراہ تمام امور میں سر فہرست اور نگراں رہیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ثقافت اور اقتصاد کو ملک کی ترجیحات میں قراردیا اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کو اقتصادی لحاظ سے کمزور طبقات کی معیشت کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کو ملکی اقتصاد کے اصلی خطوط جیسے روزگار کی فراہمی، پیداوار ، مہنگائي پر قابو پانے اور اپنے نظارتی وظائف میں منصفانہ رفتار اور انقلابی مؤقف اختیار کرنا چاہیے  اور قوہ مجریہ اور عدلیہ کے ساتھ  قریبی تعاون برقرار رکھنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو آج صبح حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے گیارہویں پارلیمنٹ کے  افتتاح کے موقع پر پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اسے دینی عوامی اور جمہوری حکومت کا شاندار مظہر قراردیتے ہوئے نئی پارلیمنٹ کی تشکیل پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور نئی پارلیمنٹ کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ کی توصیف اور تعریف میں حضرت امام خمینی (رہ) کے  " پارلیمنٹ کی تمام امور پر نگرانی " پر مبنی جملے کو پارلیمنٹ کی جامع تعریف قراردیتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کی ملک کے تمام امور پر نگرانی جاری رہےگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .