۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پیام رهبر انقلاب

حوزہ/رہبر معظم انقلاب نے اپنے ایک پیغام میں آئل ٹینکروں کے اہلکاروں کا وینزویلا آئل بھیجنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب نے اپنے ایک پیغام میں آئل ٹینکروں کے اہلکاروں کا وینزویلا آئل بھیجنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکروں کے کمانڈروں اور عملے کی جہادی تحریک کو سراہتے ہوئے ایک محبت آمیز  پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے تیل کی مصنوعات کا سامان وینزویلا  پہنچائے جانے پر انکی قدردانی کی ۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

آپ سب عزیزوں، کپتانوں اور جہاز کے عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ آپ کے اقدام رضا کارانہ  تحریک کا ایک حصہ تھا۔ 
آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ان شا ء اللہ خدا آپ کو کامیاب کرے گا. 


سیدعلی خامنه ای ۹۹/۳/۱۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .