حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علی لاریجانی کو رہبری کا مشیر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب آقائ ڈاکٹر علی لاریجانی دامت توفیقاتہ
جنابعالی نے مختلف شعبوں میں، خاص طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے تین ادوار میں اسپیکر کے عہدہ پر رہ کر مفید تجربات حاصل کئے ہیں لہذا میں آپ کے مفید تجربات کے پیش نظر آپ کو رہبری کا مشیر اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کا رکن مقرر کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ اس مقام پر بھی آپ کی خدمت انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کے لئۓ مفید ثابت ہوگی۔
والسلام علیکم
سیّدعلی خامنهای
۸ خرداد ۱۳۹۹