۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
آیت اللہ علوی گرگانی

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے متعلق ٹرمپ کا عقل وخرد سے عاری بیان جرائم پیشہ امریکی حکومت کی زبوں حالی کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نےشہر قم میں آیت اللہ علوی گرگانی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی.

اس ملاقات میں آیت اللہ علوی گرگانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر کی بیان کی مذمت کرتے ہوے کہا: سپاہ پاسداران سے متعلق ٹرمپ کا عقل وخرد سے عاری بیان جرائم پیشہ امریکی حکومت کی زبوں حالی کی علامت ہے۔  

آیت اللہ علوی گرگانی نے اس ملاقات میں ڈاکٹر علی لاریجانی سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے متعلق امریکی صدر کی ہرزہ سرائی پر ایرانی پارلیمنٹ اور اس کے اسپیکر کے زبردست ردعمل پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا: یہ حرکت ظالم امریکی حکومت کے عجز و ناتوانی کی علامت ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں سیلاب متاثرین کی امداد کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .