۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
لاریجانی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے خلاف میڈیکل سمیت تمام پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اسپیکر نے بین المجالس یونین اور دنیا کے مختلف ممالک کے اسپیکروں کو علیحدہ خطوں میں ایرانی عوام کے خلاف امریکی طبی پابندیوں کے جلد خاتمے کے لئے عالمی برادری کے اصولی مواقف اور یکجہتی کا مطالبہ کیا۔
"علی لاریجانی" نے منگل کے روز عالمی بین المجالس یونین کی سربراہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک، ایشیائی پارلیمنٹ کے پارلیمانی یونین کے سکریٹری جنرل اور اسلامی و ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سربراہوں کے نام سے الگ الگ خطوں میں ایران مخالف امریکی پابندیوں پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدامات سمیت طبی، ادویات اور لیبارٹری مصنوعات کی پابندیوں کو کورونا وائرس کے خاتمے کی اصلی رکاوٹ قرار دے دیا۔
ایرانی اسپیکر نے عوام کے خلاف امریکی طبی پابندیوں کے جلد خاتمے کے لئے عالمی برادری سے اظہار یکجہتی اور اصولی مواقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے عالمی بین المجالس یونین کی سربراہ ' گابریلا کوئواس بارون' کے نام خط جس کے کاپی دوسری یونین اور مختلف ممالک کے اسپیکروں کو بھیج دیا گیا، میں بین الاقوامی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ ، کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد اور اس خطرناک وائرس پر قابو پانے کے لئے قومی ، علاقائی اور عالمی کوششوں اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی پر فوری ، موثر اور عوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس حساس صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران جو انسانی دکھ کو کم کرنے کے مقصد سے اس وائرس کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کرتا ہے، پر براہ راست اور بالواسطہ غیر انسانی اور غیر قانونی پابندیاں عائد کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .