حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ یکم فروری: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ’ڈیل آف دی سینچری ‘ کے نفاذ کے اعلان کے بعد مولانا سید کلب جواد نقوی نے امریکہ کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کی ۔مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیل آف دی سینچری کے نفاذ کا اعلان کرکےمشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کا اعلان کردیاہے ۔یہ منصوبہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے استحکام کے لئے پیش کیا گیاہے ۔چونکہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا زوال ہوچکاہے لہذااب امریکہ اس منصوبہ کے ذریعہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ پر تھوپنا چاہتاہے۔ایران سے مل رہی شکست ِمسلسل سے اس کے حواس باختہ ہیں اور وہ عالم اسلام کے خلاف نئی منصوبہ بندی میں مصروف ہے ،ڈیل آف دی سینچری اس راہ میں ایک بڑا قدم ہے۔
مولانانے کہاکہ یہ ڈیل در اصل فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کردینے کے مترادف ہے ۔امریکی صدر اپنے داماد جارڈکشنز کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں ہیں ۔ وہ فلسطین اور مسلمانوں کے قبلۂ اول کو نیلام کردینا چاہتے ہیں ۔مولانانے کہااس ڈیل کے نفاذ کے بعد فلسطینیوں کو ان کی زمین سے محروم کردیاجائے گا۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایۂ تخت تسلیم کرلیا گیاہےجبکہ اسرائیل پہلے ہی اپنا دارلحکومت یروشلم منتقل کرچکاہے۔اس منصوبے کےتحت فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا ۔انکی فوج اور پولیس پر بھی اسرائیل کا تسلط ہوگا ۔انہیں اپنے دفاع کے لئے اسرائیل سے مدد مانگنی پڑے گی اور اس کے لئے انہیں دفاعی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔انکی میونسپلٹی اسرائیلی میونسپلٹی کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکے گی ۔یعنی فلسطینی ہر کام کے لئے اسرائیل کے محتاج ہوجائیں گے ۔مولانانے کہاکہ اس ڈیل میں دنیا کے بڑے ممالک منجملہ چین ،کناڈا ،یوروپی یونین ،آسٹریلیا اور دیگر ممالک اسرائیل اور امریکہ کی مدد کررہے ہیں۔دنیا کا ایک بڑا حصہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اکثر اسلامی ملک بھی فلسطین کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم ایسے نام نہاد اسلامی ممالک کی مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دیتے ہیں۔
مولانانے اس ڈیل پر سعودی عرب کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہونچانے میں امریکہ اور اسرائیل کی بھرپور مدد کی ہے ۔سعودی عرب کا یہ کہنا ’کہ اگر کسی کو اس ڈیل پر اعتراض ہے تو وہ امریکی سرپرستی میں مذاکرات کرکے اس مسئلے کو حل کرے‘،مضحکہ خیز اور قابل مذمت بیان ہے۔سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک فلسطین اور قبلۂ اول کو تباہ و برباد کرنے میں امریکہ کی مدد کررہے ہیں ۔اب مسلمانوں کو ان کی حقیقت کو سمجھ لینا چاہئے ۔مولانانے کہاکہ ہم امریکی صدر کے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوگا ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے ۔
![ڈیل آف دی سینچری کا منصوبہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کردے گا : مولانا کلب جواد نقوی ڈیل آف دی سینچری کا منصوبہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کردے گا : مولانا کلب جواد نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2019/12/06/4/882461.jpg)
حوزہ/مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیل آف دی سینچری کے نفاذ کا اعلان کرکے مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کا اعلان کردیاہے ۔یہ منصوبہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے استحکام کے لئے پیش کیا گیاہے
-
تاریخ اسلام میں اپنے حق کے لئے سب سے پہلے آوازِ احتجاج بی بی فاطمہ(س) نے اٹھائی،مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/دفتر مقام معظم رہبری کی جانب سے امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج میں دوروزہ مجالس کی آخری مجلس میں امڈا مومین کا جم غفیر،رسول خدا(ص) کو پیش کیا گیا…
-
غفران مآب امامباڑے میں شہدائے مقاومت کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/شہدائے مقاومت کی یاد میں برپا مجلس میں نمناک آنکھوں کے ساتھ مؤمنین نے شرکت کی۔
-
-
مسلمانوں کو اپنے حامی اور اسلام ومسلمین کے دشمن ممالک کو پہچاننا ضروری: مولانا کلب جواد
حوزہ/۹ فروری کو بڑے امام باڑے میں مشترکہ طورپر امریکی بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے تمام شہداء کا چہلم منایا جائے گا۔
-
علی لاریجانی ایرانی اسپیکر:
کرونا جیسے بحرانی حالات میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے عالمی مداخلت کا مطالبہ
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے خلاف میڈیکل سمیت تمام پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر دیا ہے۔
-
مباہلہ؛ اسلام کی سربلندی کیلئے انتہائی اہمیت اور عظمت کا دن، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ مباہلہ دین ِخدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین ِحق کا انکار…
-
مسیحی رہنما نے کیا برطانوی سفارت خانے کو یروشلم منتقل نہ کرنے کا مطالبہ
حوزہ/ کینٹربری کے آرچ بشپ اور کارڈینل ونسنٹ نکولس نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے 'اسرائیل' میں برطانیہ کے سفارت خانے کو یروشلم منتقل نہ کرنے کا مطالبہ…
-
ماہ رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل قبول، مولانا کلب جوادنقوی
حوزہ/ امام جمعہ لکھنؤ نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلۂ فسلطین کے حل کے بارے میں مخلصانہ جدوجہد…
-
دہلی فساد اسٹیٹ اسپانسرتھا،آرایس ایس کے غنڈوں اور پولیس نے مل کر آگ زنی کی اور لوگوں کا قتل کیا، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/مولانا کلب جواد نقوی نے وفد کے ساتھ مشرقی دہلی میں فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا، کہا منصوبہ بند طریقے سے ہوا فساد
-
فلسطین پر عالم اسلام کی بے حسی اور استعماری منصوبہ گیری
حوزه/فلسطین کی آزادی کا خواب کب شرمندۂ تعبیر ہوگا یہ تو یقین کے ساتھ نہیں کہاجاسکتا کیونکہ عالم اسلام کا انتشار اور ان کی استعماری تملق پرستی نے فلسطینی…
-
عالمی یوم قدس کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے وبینار کا انعقا ہوا،شیعہ وسنّی مفکرین نے اظہار خیال کیا
حوزہ/ وبینار میں سبھی مقررین نے اسرائیل کو ناجائز اور غاصب ریاست قراردیتے ہوئے فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کی ۔وبینار میں قبلۂ اول…
آپ کا تبصرہ