۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/ امام جمعہ لکھنؤ نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلۂ فسلطین کے حل کے بارے میں مخلصانہ جدوجہد کریں ۔مولانا نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان المبارک کی دعائوں میں ہندوستان، فلسطین ،یمن ،شام ،عراق اور دنیا بھر میں موجود مظلوموں کو ہرگز فراموش نہ کریں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ اسرائیلی فوج کے ذریعہ مسلسل فلسطینیوں پر ہورہے تشدداور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے مولانا سید کلب جوادنقوی نے کہاکہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت روز بہ روز افزوں ہوتی جارہی ہے ،جس پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی دیگر تنظیموں کی خاموش انتہائی افسوس ناک ہے ۔مولانانے کہاکہ ظلم کا انجام ہمیشہ براہوتاہے یہ حقیقت ہر ظالم کو یاد رکھنی چاہیے ۔وہ دن دور نہیں ہے جب اسرائیلی حکومت نیست و نابودہوجائے گی،جس کا اشارہ اسرائیل میں جاری سیاسی بحران سے ہورہاہے ۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل مسلسل فلسطینیوں پر تشدد کررہاہے مگر نام نہاد امن پسند تنظیمیں خاموش ہیں۔گذشتہ کچھ ماہ سے اس جارحیت اور بربریت میں اضافہ ہواہے ۔اسرائیل اپنے غاصبانہ جغرافیائی حدود میں اضافہ کرتاجارہاہے ،جس کی عالمی سطح پر مخالفت ہونی چاہیے ۔مولانانے کہاکہ جس طرح ماہ رمضان المبارک میں اسرائیلی فوجیں مسجد اقصیٰ میں بے دریغ گھس کر روزہ دار فلسطینیوں پر جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہیں وہ لائق مذمت ہے ۔مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کی جارہی ہے جسے قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔مولانانے کہاکہ اگر عالم اسلام بالخصوص عرب ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتےتواب تک اسرائیل کی حیثیت ختم ہوجاتی ۔لیکن افسوس عالم اسلام مسئلۂ فلسطین اور انتفاضۂ القدس سے غافل رہا ہے ،جس کا فائدہ استعماری طاقتوں کو پہونچ رہاہے ۔

مولانانے کہاکہ ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلۂ فسلطین کے حل کے بارے میں مخلصانہ جدوجہد کریں ۔مولانا نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماہ رمضان المبارک کی دعائوں میں ہندوستان، فلسطین ،یمن ،شام ،عراق اور دنیا بھر میں موجود مظلوموں کو ہرگز فراموش نہ کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .