۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مفتی عمان

حوزہ/ سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے غاصب اسرائیل کے اندرونی اختلافات کو اس حکومت کے خاتمے اور تباہی کی علامت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے غاصب اسرائیل کے اندرونی اختلافات کو اس حکومت کے خاتمے اور تباہی کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا: جب کہ اسرائیل کے حالات صیہونی دور کے زوال اور خاتمہ کی پیشین گوئی کر رہے ہیں اور اس حکومت کی اندرونی اختلافات اور ان کے سیاستدانوں کے اعترافات اس بات کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں، لیکن اس کے با وجود ان کی من مانی اور جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، اور وہ اپنی آخری سانس تک اس جارحیت اور ظلم و زیادتی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا: مسجد اقصیٰ اور اس میں موجود عبادت گزاروں پر ظالموں کے ظلم کا سلسلہ جاری ہے، اسی ظلم کو دیکھتے ہوئے میں تمام عالم اسلام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس جارحیت کا عزم کا مقابلہ کریں، اور فلسطینی شہریوں کی حمایت کو اور مضبوط کریں، اور مزاحمتی محاذ کو اور تقویت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .