۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مسجد اقصیٰ

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ میں عبادت کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الاقصیٰ میں عبادت کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو سحری کی اولین ساعتوں میں مسلمانوں کی تیسری مقدس ترین عبادت گاہ پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم انہوں نے مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی، بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے زخمی فلسطینیوں تک طبی امداد نہیں پہنچنے دی۔

مسجد میں ایک بوڑھی عورت نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا: میں کرسی پر بیٹھی قرآن کی تلاوت کر رہی تھی جب اسرائیلی فوجیوں نے اسٹن گرینیڈ پھینکے جس میں سے ایک میرے سینے میں لگا۔

فلسطینی تنظیموں نے نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینا نے کہا کہ ہم نے سرخ لکیر عبور کرنے والی صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے، اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو اس کا انجام برا ہوسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .