۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان

حوزہ / القدس فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب لیاقت بلوچ اور اعزازی مہمان سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی، جبکہ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے سرپرست علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع“ سے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، فلسطین فائونڈیشن بلوچستان کے سرپرست اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصوڈ دومکی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے صدر مولانا عبد القادر لونی، جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمٰن پاکستان، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار خادم حسین وردگ، جمعیت اھل حدیث کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی، نیشنل پارٹی کے رہنما ریاض احمد زہری، سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری جمہوری وطن پارٹی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور مفتی سنزر سعید سمیت دیگر خطباء نے خطاب کیا۔

حکومت اسرائیل کیلئے کام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے، مقررین

رپورٹ کے مطابق، خطباء نے کہا کہ پاکستان بھر میں 23 رمضان کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، لہٰذا حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق، کانفرنس میں بلوچستان کے ممتاز سیاسی سماجی و مذہبی رہنما شریک تھے۔

کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما لیقت بلوچ اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شہر بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، خطباء، ذاکرین، اسکالرز، دانشور، یونیورسٹیز کے اساتذہ، صحافی، وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض علامہ مقصود علی ڈومکی نے انجام دئیے۔

حکومت اسرائیل کیلئے کام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے، مقررین

سالانہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ23 رمضان المبار ک کے دن دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ حکومت رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے او ر ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو غاصب اور ناجائز قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے عناصر اسکولوں اور مختلف مقامات پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت اسرائیل کیلئے کام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے، مقررین

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک بھر میں 23رمضان المبارک بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس منائیں اور فلسطین و قبلہ اول کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستا ن میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم ان کا ہر سطح پر راستہ روکنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔مقررین نے باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر شہداء یوم القدس کوئٹہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

القدس کانفرنس میں طلباء و طالبات اور فلسطین فاؤندیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .