۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جماعت اسلامی بلوچستان

حوزہ/ جماعت اسلامی بلوچستان پاکستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے حقوق اور مقتدر قوتوں کا منفی رویہ کے موضوع پر دربار میرج ہال کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی بلوچستان پاکستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے حقوق اور مقتدر قوتوں کا منفی رویہ کے موضوع پر دربار میرج ہال کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ ظفر عباس شمسی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے شرکت کی۔

معدنیات اور وسائل سے مالامال بلوچستان آج بھی محرومیوں کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبد الباری بڑیچ و دیگر سیاسی مذہبی رہنما شریک ہوئے۔

معدنیات اور وسائل سے مالامال بلوچستان آج بھی محرومیوں کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مقتدر قوتیں عوام کی رائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کریں۔ عوام میں مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمرانوں اور ارباب اقتدار کے خلاف جو غم و غصہ ہے۔ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب مقتدر قوتوں کے خلاف روڈوں پر ہے۔ محب وطن قوتوں کو موجودہ ابتر ملکی صورتحال پر تشویش ہے۔

معدنیات اور وسائل سے مالامال بلوچستان آج بھی محرومیوں کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ معدنیات اور وسائل سے مالامال بلوچستان آج بھی محرومیتوں کا شکار ہے۔ ارباب اقتدار اور اختیار میں سے بلوچستان کی آواز سننے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔

معدنیات اور وسائل سے مالامال بلوچستان آج بھی محرومیوں کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .