۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزه/ سابق صوبائی وزیر قانون اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما آقا سید محمد رضا ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صوبائی وزیر قانون اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما آقا سید محمد رضا ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچے، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حاجی ہدایت اللہ گورشانی کی جانب سے مسجد، مدرسہ اور امام بارگاہ کے لئے وقف شدہ پلاٹ کا معائنہ کیا اور میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے متاثرین میں گفٹ اور کپڑے تقسیم کئے۔

اس موقع پر شاہی چوکی ضلع جعفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ذاتِ گرامی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جو سیرتِ و صورت میں شبیہ پیغمبر تھے آپ علیہ السلام نے اپنے کردار کو سیرت مصطفٰی میں ڈھالا اسی لئے امام حسین علیہ السلام نے آپ کی عظمت کو بیان کیا۔

اس موقع پر آقا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے سیاسی اور مذہبی امور میں ملت کی رہنمائی کر رہی ہے۔

انہوں نے قرآن کریم اور دینیات پڑھنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ پاکستان کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی غلام سخی، حاجی غلام حضرت آغا، ذوالفقار علی ہزارہ اور علامہ سیف علی ڈومکی و دیگر موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .