۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ کوئٹہ پاکستان میں یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یکم اپریل انقلاب اسلامی کے ریفرینڈم یعنی یوم اسلامی جمہوریہ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کا نظام قائم کیا انقلاب اسلامی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عالمی استکبار کی دشمنی کے باوجود عوام کی حمایت سے قائم ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے پچاس دن بعد یکم اپریل 1979 کو ایک عوامی ریفرنڈم میں ایرانی قوم نے 98 فیصد کی بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا۔ جو اسلامی جمہوریہ پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دانا دشمن یعنی استکباری قوتوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ دین سیاست سے جدا ہے اور نادان دوست بھی دین کو سیاست سے جدا سمجھنے لگے جس زمانے میں پروپیگنڈہ کیا گیا کہ دین عصر حاضر کے تقاضے پورے نہیں کرتا دین ماضی کا قصہ بن گیا۔ دین لوگوں کو سلانے کے لئے نشہ اور افیم ہے۔ ایسے وقت میں امام خمینی نے دین کی بنیاد پر جدید اسلامی ریاست قائم کی جس کی حیرت انگیز ترقی پر دوست و دشمن سبھی حیران ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جو اسلام اور جمہوریت کے درمیان ٹکراؤ کی بات کر رہے ہیں وہ فکر امام خمینی سے منحرف ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .