۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزه/ پاکستان کے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نے کہاکہ بہتر ہے فطرہ نماز عید سے قبل نکالا جائے، تاکہ غریب، نادار اور ضرورتمند افراد اس سے فیضیاب ہوں اور یہ افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کے مطابق، پاکستان میں اس سال فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کیلئے فطرے کی رقم 450 روپے ہے، یہ رقم ان کیلئے ہے جن کی ابلغ غذا آٹا ہے، جبکہ چاول استعمال کرنیوالوں کیلئے احتیاطاً یہ رقم 800 روپے ہے۔ یہ فطرہ آٹا اور چاول کی موجودہ قیمت کے مطابق ہے، اگر عید سے قبل قیمتوں میں رد و بدل ہو جائے تو اس کے مطابق فطرہ ادا کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فطرہ واجب ہے اور شریعت میں اس کی ادائیگی کی خاص تاکید ہے، فطرہ کی رقم شوال کا چاند نظر آنے سے عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک نکالا جا سکتا ہے اور یہ رقم فقراء مساکین کو دی جائے تو بہتر ہے، جبکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی دی جا سکتی ہے، جو کہ غریب اور مستحق ہوں۔ بہتر ہے کہ فطرہ نماز عید سے قبل نکالا جائے، تاکہ غریب، نادار اور ضرورتمند افراد اس سے فیضیاب ہوں اور یہ افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .