۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ حسین افروز

حوزہ/ برادران اہلسنت بھی رہبر معظم کے اعلان کے ساتھ ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں، اسی حساب سے روزہ رکھا جاتا ہے اور جب بھی رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے شوال کے چاند کا اعلان ہوتا ہے اسی دن عید فطر ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اور بندرگاہ سیراف کے سنی امام جمعہ شیخ حسین افروز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: اسلامی قانون میں مسلمانوں کے بہت سے انفرادی اور سماجی مذہبی فرائض قمری مہینوں پر مبنی ہیں، اور قمری مہینوں کے آغاز اور اختتام چاند نظر آنے پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسی مناسبت سے شرعی احکام کے مطابق قمری مہینوں کی ابتدا کب سے ہو رہی ہے اس کی صحیح شناخت کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ روزہ دار کو معلوم ہو کہ رمضان کے آخری دنوں اور شوال کی پہلی تاریخ کو اس کے فرائض کیا ہیں۔

شیخ حسین افروز نے کہا: اسی وجہ سے اسلامی معاشرے میں مذہبی رہنما امت اسلامیہ کی رہنمائی اور رہبری کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے حاکم شرع کا حکم اطاعت کی اطاعت کی جاتی ہے۔

سیراف کے امام جمعہ نے کہا: «أَطِیعُوا اللهَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الأَمْرِ مِنْکمْ»، کو مدنظر رکھتے ہوئے جس دن بھی حاکم شرع کی جانب سے، یعنی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی طرف سے چاند کا اعلان کیا جاتا ہے، اسی دن عیدالفطر ہو گی اور برادران اہلسنت بھی رہبر معظم کے اعلان کے ساتھ ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں، اسی حساب سے روزہ رکھا جاتا ہے اور جب بھی رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے شوال کے چاند کا اعلان ہوتا ہے اسی دن عید فطر ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .