عید کا چاند
-
عید کا چاند نظر آگیا، کل پورے پاکستان میں عید فطر منائی جائے گی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ کل پورے پاکستان میں عید فطر منائی جائے گی۔
-
عید کا چاند نظر آگیا، کل پورے ہندوستان میں عید فطر منائی جائے گی
حوزہ/ ہندوستان میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی نے تصدیق کیا ہے کہ کل ممبئی سمیت پورے ہندوستان میں عید فطر منائی جائے گی۔
-
ایران میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل منائی جائے گی عید فطر
حوزہ/ قم المقدسہ میں شوال کا چاند چشم مسلح (جدید ٹکنالوجی) اور غیر مسلح دونوں سے دیکھا گیا، لہذا کل بدھ کے روز عید کا اعلان کیا گیا ہے، نیز پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔
-
امام جمعہ شہر سیراف:
ایران کے شہر سیراف کے اہلسنت عید کے چاند کے سلسلے میں رہبر معظم کے تابع ہیں
حوزہ/ برادران اہلسنت بھی رہبر معظم کے اعلان کے ساتھ ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں، اسی حساب سے روزہ رکھا جاتا ہے اور جب بھی رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے شوال کے چاند کا اعلان ہوتا ہے اسی دن عید فطر ہوتی ہے۔
-
عید کا چاند نظر نہیں آیا /کل رمضان المبارک کا آخری دن
حوزہ/ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا اور کل بروز جمعہ ۳۰ رمضان المبارک ہوگی، اور اسی طرح دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی سیستانی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا اور روز جمعہ رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا۔
-
رویت ہلال کمیشن، دفتر رہبر انقلاب اسلامی:
ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پیر 2 مئی 2022 کو 30 رمضان المبارک ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے رویت ہلال کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 1 مئی 2022 کو غروب کے وقت ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور کل پیر 2 مئی 2022 مطابق 30 رمضان المبارک 1443 ہجری قمری ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کا جمعہ کے روز عیدالفطر کا اعلان
حوزہ/ معظم لہ کی فقہی نظریہ کی بنا پر کل بروز جمعرات رمضان المبارک کا آخری دن ہے اور بروز جمعہ عید سعید فطر ہوگی ۔
-
امام جمعہ کمپالا یوگینڈا مشرقی افریقہ:
نیا زمانہ اور عید کا چاند، مولانا سید ضیغم عباس زیدی
حوزہ/ آیے اس بار سے ہم قدیم الایام کی طرح عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں ورنہ واٹساپ پر ہی عید منانی ہوگی، کئی برس سے ہم بذات خود بزعم خود بعین خود عید کا چاند دیکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ عید کا چاند ہم سے روٹھ کر کہیں کسی اوٹ میں بیٹھا ہوا ہے۔