۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عید الفطر

حوزہ/ قم المقدسہ میں شوال کا چاند چشم مسلح (جدید ٹکنالوجی) اور غیر مسلح دونوں سے دیکھا گیا، لہذا کل بدھ کے روز عید کا اعلان کیا گیا ہے، نیز پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں شوال کا چاند چشم مسلح (جدید ٹکنالوجی) اور غیر مسلح دونوں سے دیکھا گیا، لہذا کل بدھ کے روز عید کا اعلان جاتا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے منگل کی شام ایک اعلان میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز بدھ عراق اور پورے علاقے میں عید الفطر  منائی جائے گی اور کل شوال 1445 ہجری کا پہلا دن ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر نے بھی ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا:

بسم الله الرحمن الرحیم

اللہ تعالیٰ ماہ رمضان المبارک میں انجام دی گئیں آپ سب کی عبادتوں کو قبول فرمائے، ضمنا یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ملک ایران کے مختلف حصوں سے قابل اعتماد اور ماہر لوگوں تشکیل دی گئی ہلال کمیٹی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 29 رمضان المبارک 1445 ہجری بمطابق 9 اپریل 2024 بروز منگل کو رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نزدیک شوال کے چاند کی تصدیق کی جاتی ہے، لہٰذا 10 اپریل 2024 بروز بدھ یکم شوال المکرم 1445ء کو عید الفطر منائی جائے گی۔

تمام مومن بھائیوں اور بہنوں اور ملت ایران کو اس عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ کل ملک بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .