۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام احدی

حوزہ / ایران کے شہر جعفرآباد میں "حضرت مہدی موعود عج ثقافتی فاؤنڈیشن" کے زمہ دار نے کہا: خدا کی رضا اور غضب کا باعث بننے والے عوامل کو جاننے کی ضرورت ہے۔ عیدالفطر کے دن مومنین کو محنت اور پختہ عزم کے ساتھ اپنی اصلاح کی راہ پر قدم بڑھانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، "حضرت مہدی موعود عج ثقافتی فاؤنڈیشن جعفرآباد" کے ذمہ دار حجت الاسلام مہران احدی لاہرودی نے اردبیل میں حوزہ نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں عید فطر کے معنوی اور سماجی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مذہبی تعلیمات میں عیدالفطر کا اعلیٰ و ارفع مقام بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ عید مومنین کے لیے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک ماہ کی معنوی عبادات و زحمات کے بعد نعماتِ الہٰی کے حصول کا بہترین موقع ہے۔

حجت الاسلام مہران احدی نے کہا: خدا کی رضا اور غضب کا باعث بننے والے عوامل کو جاننے کی ضرورت ہے۔ عیدالفطر کے دن مومنین کو محنت اور پختہ عزم کے ساتھ اپنی اصلاح کی راہ پر قدم بڑھانا چاہئے۔

حضرت مہدی موعود عج ثقافتی فاؤنڈیشن جعفرآباد کے ذمہ دار نے نماز عیدالفطر کی دعائے قنوت کے بعض اقتباسات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: اس دعا میں خداوند متعال سے بہترین آرزوؤں کو طلب کرنے اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنے پر تاکید کی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .